پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ


پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ، پاکستان کی پہلی فیملی تکافل کمپنی ہے،جس نے اگست2007میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(SECP)سے تکافل لائیسنس کے اجراء کے بعد اپنے کام کا باقاعدہ آغاز کیا۔

تکافل کے شعبے میں’’پاک قطر تکافل گروپ‘‘پاکستان کا پہلا’’تکافل گروپ‘‘ ہے جو ’’فیملی /لائف تکافل‘‘اور’’جنرل تکافل‘‘ کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔پاک قطر گروپ کا اداشدہ سرمایہ ایک ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ پاک قطر فیملی تکافل کا ادا شدہ سرمایہ ساتھ سو ملین سے زیادہ ہے۔