بورڈ آف ڈائریکٹرز

شیخ علی بن عبداللہ تھانی جے۔ التھانی ۔ چیئرمین

جناب شیخ علی شاہی خاندان کے ایک فرد ہے جوکہ قطر کے معروف ومشہور تاجر ہیں۔تعلیمی اعتبار سے اُنہوں نے پورٹ لینڈ اسٹیٹ یونیورسٹی امریکہ سے پولیٹکل سائنس میں گریجویشن کی ہے۔ فی الحال وہ ’’اُمّ ہیش انٹرنیشنل ‘‘ اور ’’ الجزیرہ ٹریڈنگ اینڈ کنٹریکٹنگ ‘‘ کے چیئرمین ہے۔اس سے پہلے وہ قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک کے چیئرمین تھے۔

سید گل ۔ مینیجنگ ڈائریکٹر

جناب سیدگل پاک قطر فیملی تکافل کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور پاک قطر جنرل تکافل (جوکہ آج پاکستان میں سب سے کامیاب ترین تکافل گروپ ہے جس کو قطر کے سب سے مضبوط ترین چند معاشی اداروں کا تعاون حاصل ہے)کے CEO اور MD ہے۔جناب سیدگل ریاستِ قطر میں ایک ممتاز پاکستانی تاجر ہے۔فی الحال وہ Eurotec Projects Development for Oil & Gas (جوکہ ایک تجارتی اور مشاورتی انٹرپرائز ہے) میں ایزیکٹیو ڈائریکٹر کے طورپر کام کر رہے ہیں۔اس سے پہلے وہ 17 سال جنرل سروسز کے ہیڈ کے طورپر قطر پیٹروکیمکل کمپنی کے ساتھ منسلک تھے۔ اس کے بعد وہ 14سال Al-Muftah Projects & Industrial Services کے ڈائریکٹر آپریشن تھے۔ جناب سیدگل ایک سیدھے سادھے اور راست گو انسان ہے، اس کے باوجود ایک سال کی مختصر مدت میں گروپ کا بریک ایون کے حصول میں قیادت کرنا بھی اُن کے کامیابیوں میں شامل ہے۔ وہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں سخت محنت اور دیانت داری پر یقین رکھتے ہیں اور تمام کامیابیوں کوصرف اللہ تعالیٰ ہی کی طرف منسوب کرتے ہیں، اُنہوں نے یہ بات عملی طورپر ثابت کرکے دکھلائی کہ ایک سچا لیڈر دیانت دار، شفاف اور اپنے گروپ ، ساتھیوں اور بالعموم تمام معاشرے کے فائدے کیلئے پیش پیش ہوتا ہے۔ اُن کےخیال میں اُن کے پیشہ ورانہ نقطہ نظر کی تلخیص کی جاسکتی ہے اور وہ یہ کہ اختیارات کے ساتھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور یہی وہ پروفیشنل خصوصیت ہے جیسے وہ قائدانہ خصوصیات کے طورپر دوسرے لوگوں میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔اپنی عمدہ کیرئیر کے دوران اُنہوں نے اسلامک اورپروفیشنل مہارت کے ملاپ کا کامیابی سے مظاہرہ کیاہے۔صرف جواز کے مقابلے میں اسلام جس چیز کو عمدہ نمونہ قراردیتا ہے تو جناب سیدگل اُس سے متعلق گہری تحقیق کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔اور جدیدترین ٹکنالوجی پر نگاہ رکھتےہے۔ پاکستان اور قطر دونوں ممالک کی معیشت میں اُن کی تعاون کے علاوہ اُنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلق اور اُن کے تجارتی گروہوں کو فروغ دینے کے حوالے سے مؤجدانہ کردار ادا کیاہے۔جناب سیدگل پاک قطر بزنس فارم کے بورڈ کے ایکزیکٹیو ممبر ز میں سے ہے ، اور دوہا میں پاکستان ویلفیر فارم کے بانیوں میں سے ہے۔ اُنہوں بین الاقوامی پروفیشنل پبلیکیشن میں آرٹیکل کے ذریعے تکافل سے متعلق آگاہی پھیلانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔اور مختلف بین الاقوامی مہذب فارمز پر پاک قطر گروپ کی نمائندگی بھی کی ہے۔ اُن کے دورانیہ میں پاک قطر گروپ نے بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی ہےاور پاکستان کے انڈسٹری میں مارکیٹ کے لیڈر کے طور پراُبھرا ہے اُنہوں نے قطر میں کئی ایک بڑے پروجیکٹس کو بھی مکمل کرلیاہے۔اُن کے زیرِ قیادت کمپنی نے نہ صرف آپریشنز اور بزنس میں نمایاں ترقی کی ہے بلکہ ایک قائدانہ کارپوریٹ کمپنی کی حیثیت سے بھی اپنی شناخت حاصل کی ہے۔ پاکستان میں کامیابی سے تکافل کو فروغ دینے،پاک قطر گروپ کے نیٹ ورک کو پورے ملک میں پھیلانے ، اور نئی پراڈکٹس کو متعارف کرانے کا اعزاز بھی اُن کو حاصل ہے۔

عبدالباسط احمد الشیبی۔ڈائریکٹر

تعلیمی اعتبار سے جناب عبدالباسط Fayetteville یونیورسٹی ، نارتھ کیرولینا امریکہ سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر آف سائنس ہے۔ فی الحال وہ قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک کے CEO اور اسلامک فنانشل سیکیورٹیز کمپنی ، دوہا کے بورڈ کے ممبر ہے۔

علی ابراہیم عبدالغنی ۔ڈائریکٹر

جناب علی ابراہیم عبدالغنی فی الحال قطر اسلامک انشورنس کمپنی (QIIC ) کے CEO ہے، 1985 ؁ ء میں Campbell یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اُنہوں نے منسٹری آف لیبر اینڈ سوشل آفیئرز آف قطر میں ہیڈ آف فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن افیئرز کے طورپر شمولیت اختیار کی۔اس کے بعد اور QIIC میں شمولیت اختیار کرنے سےپہلے اُنہوں نے Qatar Armed Forces میں ہیڈ آف پروکیورمنٹ کے طورپر بھی ملازمت کی ہے۔

محمد أویس انصاری ۔ڈائریکٹر

جناب محمدأویس انصاری FWU گلوبل تکافل سلوشن کے چیف آپریٹنگ آفسر اور تکافل سے متعلق امور کے ماہر ہے۔ وہ FSA یعنی ایکچوریز سوسائٹی کے رُکن اور انگلینڈ اور وسطِ ایشیا میں روایتی انشورنس اور تکافل سے متعلق کام کرنے کا نمایاں تجربہ رکھتے ہیں۔ FWU کو اختیار کرنے سے پہلے جناب انصاری PWC انگلینڈ میں ایک سینئر کنسلٹنٹ تھے۔جہاں اُنہوں نے مختلف قسم کے کنسلٹنٹ پروجیکٹس جیسے Solvency II ، M & A ، Pension ، Buyout اور Actuarial audits پر کام کیا۔جناب انصاری کو SAMA یعنی Saudi Arabian Monetary Agencyمیں انشورنس کے ایڈوائزر کے طورپر بھی کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔تاکہ ایک ایمرجنٹ سعودی انشورنس مارکیٹ کیلئے ایک نیا ریگولیٹری فریم ورک پروان چڑھ سکے اور اُس کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے۔ جناب انصاری اُس سینئر مینجمنٹ ٹیم کا بھی حصہ تھے جو سعودی عرب میں HSBC کی پہلی تکافل آپر یشن تشکیل دینے کی ذمہ دارتھی۔

زاہد حسین اعوان۔ڈائریکٹر

جناب اعوان پنجاب یونیورسٹی کے گریجویٹ ہے، جنہیں بینکنگ انڈسٹری میں 36 سال کا مضبوط تجربہ بھی حاصل ہے۔ابتدائی طورپر اُنہوں نے بینکنگ کا تجربہ زیادہ تر GCC ممالک سے حاصل کیا اور تقریباً 10 سال کنونشنل بینکنگ میں کام کیا۔ 1990 ؁ء میں اُنہوں نے قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک (QIIB) میں شمولیت اختیار کی اور آج تک وہ (QIIB) کے ساتھ منسلک ہے جہاں وہ (Treasury & corresponding banking ) کی نگرانی کررہے ہیں۔