پاک قطر فیملی تکافل کا مختصرتعارف

پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ، پاکستان کی پہلی فیملی تکافل کمپنی ہے،جس نے اگست2007میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(SECP)سے تکافل لائیسنس کے اجراء کے بعد اپنے کام کا باقاعدہ آغاز کیا۔

تکافل کے شعبے میں’’پاک قطر تکافل گروپ‘‘پاکستان کا پہلا’’تکافل گروپ‘‘ ہے جو ’’فیملی /لائف تکافل‘‘اور’’جنرل تکافل‘‘ کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔پاک قطر گروپ کا اداشدہ سرمایہ ایک ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ پاک قطر فیملی تکافل کا ادا شدہ سرمایہ ساتھ سو ملین سے زیادہ ہے۔

پاک قطر فیملی تکافل ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں اپنا برانچ نیٹ ورک قائم کرچکا ہے اور عنقریب دیگر شہروں میں یہ نیٹ ورک مزید وسیع ہوگا۔(انشا ء اللہ)

پاک قطر فیملی تکافل کا مقصد یہ ہے کہ تکافل کے ذریعہ ہر شخص کو معاشی تحفظ فراہم کیا جائے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے کمپنی نے با صلاحیت اور خدمت کے جذبے سے سر شار افراد کا انتخاب کیا ہے ،مزید برآں اپنے کسٹمرز کو بہترین کسٹمرسروسز فراہم کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔نیز معروف کریڈٹ ریٹنگ کمپنیJCR-VISنے پاک قطر فیملی تکافل کو اے(A)مثبت ریٹنگ تفویض کی ہے۔جو ادارے کے مستحکم ہونے کو ظاہر کرتی ہے۔

پاک قطر آپ کی خواہشات و ضروریات کے مطابق معاشی تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے سرمایہ کو طویل المیعاد سرمایہ کاری میں لگا کر آپ کو بہترین حلال منافع فراہم کرتا ہے۔پاک قطر فیملی تکافل کمپنی کو سلطنت قطر کی معاشی اعتبار سے بڑی مضبوط کمپنیوں کا تعاون حاصل ہے، اسی طرح ایک ری تکافل کمپنی’’ میونح ری‘‘،’’ہنوورری‘‘اور ’’تکافل ری‘‘ سے ری تکافل کے معاہدہ کے تحت ایک مضبوط رین معاشی سرپرستی بھی حاصل ہے۔